معارف الحدیث - کتاب المعاملات والمعاشرت - حدیث نمبر 1496
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُوْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْبَادِئُ بِالسَّلَامِ بَرِيءٌ مِنَ الْكِبْرِ " (رواه البيهقى فى شعب الايمان)
سلام کا اجر و ثواب
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ رسول اللہ ﷺ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ:سلام میں پہل کرنے والا تکبر سے بری ہے۔ (شعب الایمان للبیہقی)

تشریح
یعنی سلام میں پہل کرنا اس بات کی علامت ہے کہ اس بندے کے دل میں تکبر نہیں ہے۔ اور یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ سلام میں پہل کرنا کبر کا علاج ہے جو بدترین رزیلہ ہے، جس پر احادیث میں عذاب نار کی وعید ہے۔ اَللَّهُمَّ احْفَظْنَا۔ اس کے بعد چند وہ حدیثین پڑھئے جن میں خاص خاص موقعوں پر سلام کرنے کی ہدایت فرمائی گئی ہے۔
Top