معارف الحدیث - کتاب المعاملات والمعاشرت - حدیث نمبر 1489
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَغْرِسُ غَرْسًا، أَوْ يَزْرَعُ زَرْعًا، فَيَأْكُلُ مِنْهُ طَيْرٌ أَوْ إِنْسَانٌ أَوْ بَهِيمَةٌ، إِلاَّ كَانَتْ لَهُ صَدَقَةٌ. (رواه البخارى ومسلم)
جانوروں کے ساتھ بھی اچھے برتاؤ کی ہدایت
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو کوئی مسلم بندہ کسی درخت کا پودا لگائے یا کھیتی کرے، پھر کوئی انسان یا کوئی پرندہ یا چوپایہ اس درخت یا کھیتی میں سے کھائے، تو یہ اس بندے کی طرف سے صدقہ اور کارِ ثواب ہو گا۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

تشریح
اس حدیث کا بھی پیغام اور سبق یہی ہے کہ انسانوں کے علاوہ اللہ کے پیدا کئے ہوئے سب جانوروں، پرندوں اور چوپایوں کو کھلانا پلانا بھی صدقہ اور کار ثواب ہے۔ اس کے برعکس مندرجہ ذیل حدیث سے معلوم ہو گا کہ کسی جانور کو بلاوجہ ستانا اور اس کے ساتھ ظالمانہ برتاؤ کرنا سخت گناہ ہے، جو آدمی کو عذاب خداوندی کا مستحق بنا دیتا ہے۔
Top