معارف الحدیث - کتاب المعاملات والمعاشرت - حدیث نمبر 1403
عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ جَاهِمَةَ السَّلَمِيِّ، أَنَّ جَاهِمَةَ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَدْتُ أَنْ أَغْزُوَ وَقَدْ جِئْتُ أَسْتَشِيرُكَ، فَقَالَ: «هَلْ لَكَ مِنْ أُمٍّ؟» قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: «فَالْزَمْهَا، فَإِنَّ الْجَنَّةَ تَحْتَ رِجْلِهَا» (رواه احمد والنسائى)
جنت ماں کے قدموں میں ہے
معاویہ بن جاہمہ سے روایت ہے کہ میرے والد جاہمہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ: "میرا ارادہ جہاد میں جانے کا ہے اور میں آپ ﷺ سے اس بارے میں مشورہ لینے کے لئے حاضر ہوا ہوا۔" آپ ﷺ نے ان سے پوچھا: کیا تمہاری ماں ہیں؟ انہوں نے عرض کیا: "ہاں! ہیں"۔ آپ ﷺ نے فرمایا: تو پھر انہی کے پاس اور انہی کی خدمت مین رہو، ان کے قدموں میں تمہاری جنت ہے۔ (مسند احمد، سنن نسائی)
Top