معارف الحدیث - کتاب الایمان - حدیث نمبر 91
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْ أَحَدٍ يَمُوتُ إِلَّا نَدِمَ»، قَالُوا: وَمَا نَدَامَتُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «إِنْ كَانَ مُحْسِنًا نَدِمَ أَنْ لَا يَكُونَ ازْدَادَ، وَإِنْ كَانَ مُسِيئًا نَدِمَ أَنْ لَا يَكُونَ نَزَعَ» (رواه الترمذى)
قیامت
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہتے ہیں، کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جو شخص بھی مرے گا، اس کو (مرنے کے بعد اپنی زندگی پر) ندامت اور پشیمانی ضرور ہو گی "۔ عرض کیا گیا کہ: حضرت! اس کو ندامت کیوں ہو گی؟ اور اس کا کیا سبب ہو گا؟ آپ نے فرمایا، اگر وہ مرنے والا نیکو کار ہو گا، تو اس کو تو اس کی ندامت اور حسرت ہو گی، کہ اس نے نیکوکاری میں اور زیادہ ترقی کیوں نہیں کی (اور جو حسنات وہ کما کے لایا ہے اس سے زیادہ کیوں نہیں کما کے لایا) اور اگر وہ بدکار ہو گا، تو اس کو اس کی ندامت و حسرت ہو گی، کہ وہ بدکاری سے باز کیوں نہیں رہا "۔ (ترمذی)
Top