معارف الحدیث - کتاب الایمان - حدیث نمبر 14
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَفَاتِيحُ الْجَنَّةِ شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» (رواه احمد)
سچا ایمان و اسلام نجات کی ضمانت ہے
حضرت معاذ بن جبلؓ سے مروی ہے، کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے ارشاد فرمایا: "لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ" کی شہادت دینا، جنت کی کنجی ہے۔ (مسند احمد)

تشریح
اس حدیث میں بھی صرف شہادتِ توحید کا ذکر ہے، اور یہ بھی دعوتِ ایمان کو قبول کر لینے، اور اسلام کو اپنا دین بنا لینے کی ایک تعبیر ہے، اور یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے کہ اردو محاورہ میں اسلام قبول کرنے کو "کلمہ پڑھ لینے" سے بھی تعبیر کر دیتے ہیں۔ جس ماحول اور جس فضا کے رسول اللہ ﷺ کے یہ ارشادات ہیں، اس میں مسلمان بھی غیر مسلم کافر و مشرک بھی "توحید و رسالت کی شہادت" اور "لا الہ الا اللہ کی شہادت" کا مطلب ایمان لانا، اور اسلام قبول کرنا ہی سمجھتے تھے۔
Top