معارف الحدیث - کتاب الایمان - حدیث نمبر 108
عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: شِعَارُ الْمُؤْمِنِ عَلَى الصِّرَاطِ، رَبِّ سَلِّمْ سَلِّمْ. (رواه الترمذى)
حوض وکثر ، صراط اور میزان
حضرت مغیرہ بن شعبہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، کہ قیامت کے دن صراط پر اہلِ ایمان کا شعار (یعنی ان کا امتیازی وظیفہ) یہ دعائی کلمہ ہو گا۔"رب سلم سلم" (اے ہمارے پروردگار ہمیں سلامت رکھ، اور سلامتی کے ساتھ پار لگا)۔
Top