Sunan Ibne-Majah 2121صحیح
قسم میں توریہ کرلینا۔
حدیث نمبر: 2121
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَمِينُكَ عَلَى مَا يُصَدِّقُكَ بِهِ صَاحِبُكَ.
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : تمہاری قسم اسی مطلب پر واقع ہوگی جس پر تمہارا ساتھی تمہاری تصدیق کرے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : أنظر ما قبلہ (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: یہ حدیث بھی اس مقام پر محمول ہے کہ معاملات میں آدمی قسم کھائے تو قسم دینے والے کے مطلب پر ہوگی، جیسے اگلی حدیث ہے۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: "Your oath is as your companion understands it to be." (Sahih)