Sunan Ibne-Majah 3425صحیح
جب مجلس میں کوئی چیز پئے تو اپنے بعد دائیں طرف والے کو دے اور وہ بھی بعد میں دائیں والے کو دے۔
حدیث نمبر: 3425
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلَبَنٍ قَدْ شِيبَ بِمَاءٍ، وَعَنْ يَمِينِهِ أَعْرَابِيٌّ، وَعَنْ يَسَارِهِ أَبُو بَكْرٍ فَشَرِبَ، ثُمَّ أَعْطَى الْأَعْرَابِيَّ، وَقَالَ: الْأَيْمَنُ فَالْأَيْمَنُ.
انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس دودھ آیا جس میں پانی ملا ہوا تھا، اس وقت آپ کے دائیں جانب ایک اعرابی اور آپ کے بائیں جانب ابوبکر (رض) تھے، تو آپ ﷺ نے پیا، پھر اعرابی کو دیا اور فرمایا : دائیں طرف والے کو دینا چاہیئے، پھر وہ اپنے دائیں طرف والے کو دے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الأشربة ١٤ (٥٦١٢) ، ١٨ (٥٦١٩) ، المساقاة ١ (٢٣٥٢) ، الھبة ٤ (٢٥٧١) ، صحیح مسلم/الأشربة ١٧ (٢٠٢٩) ، سنن ابی داود/الأشربة ١٩ (٣٧٢٦) ، سنن الترمذی/الأشربة ١٩ (١٨٩٣) ، (تحفة الأشراف : ١٥٢٨) ، وقد أخرجہ : موطا امام مالک/صفة النبی ﷺ ٩ (١٧) ، مسند احمد (٣/١١٠، ١١٣، ١٩٧) ، سنن الدارمی/الأشربة ١٨ (٢١٦٢) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: حالانکہ ابوبکر صدیق (رض) کا درجہ اس اعرابی سے بہت زیادہ تھا مگر آپ ﷺ نے داہنے کی رعایت مقام و مرتبت پر مقدم رکھی۔
It was narrated from Anas bin Malik (RA) that the Messenger of Allah ﷺ was brought some milk mixed with water. On his right there was a Bedouin and on his left was Abu Bakr. He drank some, then he gave it to the Bedouin and said: "Pass it around to the right." (Sahih)