Sunan Ibne-Majah 736صحیح
اللہ کی رضا کے لئے مسجد بنانے والے کی فضیلت
حدیث نمبر: 736
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا، بَنَى اللَّهُ لَهُ مِثْلَهُ فِي الْجَنَّةِ.
عثمان بن عفان (رض) کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : جس شخص نے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی و رضا جوئی کے لیے مسجد بنوائی، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ویسا ہی گھر بنائے گا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/المساجد ٤ (٥٣٣) ، سنن الترمذی/الصلاة ١٢٠ (٣١٨) ، (تحفةالأشراف : ٩٨٣٧) ، وقد أخرجہ : صحیح البخاری/الصلاة ٦٥ (٤٥٠) ، مسند احمد (١/٦١، ٧٠) ، سنن الدارمی/الصلاة ١١٣ (١٤٣٢) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: اس کا مطلب یہ ہے کہ جیسے مسجد کو دنیا کے گھروں پر فضیلت ہوتی ہے، ویسے ہی اس گھر کو جنت کے دوسرے گھروں پر فضیلت ہوگی، مقصد یہ نہیں ہے کہ مسجد کے برابر ہی جنت میں گھر بنے، اللهم ارزقنا جنة الفردوس آمين .
It was narrated that "Uthman bin Affan said: "I heard the Messenger of Allah ﷺ say: Whoever builds a Masjid for the sake of Allah, Allah will build something similar for him in Paradise:" (Sahih)