Sunan Ibne-Majah 3609صحیح
مردار کا چمڑا دباغت کے بعد پہننا۔
حدیث نمبر: 3609
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَعْلَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: أَيُّمَا إِهَابٍ دُبِغَ، فَقَدْ طَهُرَ.
عبداللہ بن عباس (رض) کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا : ہر وہ کھال جسے دباغت دے دی گئی ہو پاک ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الحیض ٢٧ (٣٦٦) ، سنن ابی داود/اللباس ٤١ (٤١٢٣) ، سنن الترمذی/اللباس ٧ (١٧٢٨) ، سنن النسائی/الفرع والعتیرة ٣ (٤٢٤٦) ، (تحفة الأشراف : ٥٨٢٢) ، وقد أخرجہ : موطا امام مالک/الصید ٦ (١٧) ، مسند احمد (١/٢١٩، ٢٣٧، ٢٧٠، ٢٧٩، ٢٨٠، ٣٤٣، سنن الدارمی/الأضاحي ٢٠ (٢٠٣١) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: جو حلال جانور ہیں ان کی کھال دباغت سے پاک ہوجاتی ہے۔
It was narrated that Ibn Abbas said: "I heard the Messenger of Allah ﷺ say: Any skin that has been tanned has been purified.": (Sahih)