Sunan Ibne-Majah 3601صحیح
کسم کا رنگا ہوا کپڑا پہننا مردوں کے لئے صحیح نہیں۔
حدیث نمبر: 3601
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ الْحَسَنِ بْنِ سُهَيْلٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَعَنِ الْمُفَدَّمِ، قَالَ يَزِيدُ: قُلْتُ لِلْحَسَنِ: مَا الْمُفَدَّمُ؟ قَالَ: الْمُشْبَعُ بِالْعُصْفُرِ.
عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مفدم سے منع کیا ہے، یزید کہتے ہیں کہ میں نے حسن سے پوچھا : مفدم کیا ہے ؟ انہوں نے کہا : جو کپڑا کسم میں رنگنے سے خوب پیلا ہوجائے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ٦٦٩١، ومصباح الزجاجة : ١٢٥٦) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٢/٩٩) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ہلکا سرخ رنگ کسم کا بھی جائز ہے۔
It was narrated that Ibn "Umar said: "The Messenger of Allah ﷺ forbade AI-Mufaddam." (Hasan) (One of the narrators) Yazid said: "I said to Hasan: What is AI-Mufaddam? He said: (Clothes) that are dyed with safflower (i.e., a red dyestuff prepared from its flower heads)."