Sunan Ibne-Majah 3194صحیح
پالتو گدھوں کا گوشت
حدیث نمبر: 3194
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنْ نُلْقِيَ لُحُومَ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ نِيئَةً وَنَضِيجَةً، ثُمَّ لَمْ يَأْمُرْنَا بِهِ بَعْدُ.
براء بن عازب (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں پالتو گدھے کا گوشت پھینک دینے کا حکم دیا، خواہ وہ کچا ہو یا پکا ہوا ہو، پھر اس کے بعد آپ ﷺ نے اس کے کھانے کا حکم ہمیں نہیں دیا۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/المغازي ٣٨ (٤٢٢٦) ، الصید ٢٨ (٥٥٢٥، ٥٥٢٦) ، صحیح مسلم/الصید ٥ (١٩٣٨) ، سنن النسائی/الصید والذبائح ٣١ (٤٣٤٣) ، (تحفة الأشراف : ١٧٧٠) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٤/٢٩٧) (صحیح )
It was narrated that Bara bin Azib (RA) said: "The Messenger of Allah ﷺ commanded us to throw away the meat of domesticated donkeys, raw or cooked, then he did not say anything to us about it after that.”