Sunan Ibne-Majah 4060صحیح
زمین کا دھنسنا۔
حدیث نمبر: 4060
حَدَّثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِي حَازِمِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: يَكُونُ فِي آخِرِ أُمَّتِي، خَسْفٌ وَمَسْخٌ وَقَذْفٌ.
سہل بن سعد (رض) کہتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو فرماتے سنا : میری امت کے اخیر میں زمین کا دھنسنا، صورتوں کا مسخ ہونا، اور آسمان سے پتھروں کی بارش کا ہونا ہوگا ۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ٤٧٠٢، ومصباح الزجاجة : ١٤٣٦) (صحیح) (سند میں عبدالرحمن بن زید ضعیف راوی ہیں، لیکن شواہد کی بناء پر یہ صحیح ہے، نیز ملاحظہ ہو : سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی : ٤؍ ٣٩٤ )
It was narrated from Sahl binSad that the Prophet ﷺ said: At the end of my nation there will be the earth collapsing, transformations, and Qadhf."