Sunan Ibne-Majah 3531ضعیف
تعویز لٹکانا۔
حدیث نمبر: 3531
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي الْخَصِيبِ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُبَارَكٍ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، رَأَى رَجُلًا فِي يَدِهِ حَلْقَةٌ مِنْ صُفْرٍ، فَقَالَ: مَا هَذِهِ الْحَلْقَةُ؟، قَالَ: هَذِهِ مِنَ الْوَاهِنَةِ، قَالَ: انْزِعْهَا فَإِنَّهَا لَا تَزِيدُكَ إِلَّا وَهْنًا.
عمران بن حصین (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص کو دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں پیتل کا ایک کڑا ہے، پوچھا : یہ کیسا کڑا ہے، اس نے جواب دیا : یہ واہنہ ١ ؎ کی بیماری سے بچنے کے لیے ہے، آپ ﷺ نے فرمایا : اسے اتارو، اس لیے کہ یہ تمہارے اندر مزید وہن (کمزوری) پیدا کر دے گا ٢ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ١٠٨٠٧، ومصباح الزجاجة : ١٢٣٢) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٤/٤٤٥ (ضعیف) (مبارک بن فضالہ اور حسن بصری دونوں مدلس ہیں، روایت عنعنہ سے کی ہے )
وضاحت : ١ ؎: واہنہ: وہ ریاحی درد ہے جو بازو وغیرہ میں ہوتا ہے جس سے کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ ٢ ؎: تعویذ گنڈا، جادو منتر اور اسی طرح کا ہر وہ عمل جو کتاب اللہ اور سنت رسول سے ثابت نہ ہو حرام و ناجائز ہے۔
It was narrated from Imran bin Husain that the Prophet ﷺ saw a man with a rass ring on his hand. He said: What is this ring?" He said: "It is for Wahinah." He said: "Take it off, for it will only increase you in weakness." (Daif)