Sunan Ibne-Majah 3505صحیح
برتن میں مکھی گرجائے تو کیا کریں ؟
حدیث نمبر: 3505
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِذَا وَقَعَ الذُّبَابُ فِي شَرَابِكُمْ فَلْيَغْمِسْهُ فِيهِ، ثُمَّ لِيَطْرَحْهُ، فَإِنَّ فِي أَحَدِ جَنَاحَيْهِ دَاءً، وَفِي الْآخَرِ شِفَاءً.
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اگر تمہارے پینے کی چیز میں مکھی گرجائے تو اسے اس میں پوری طرح ڈبو دو ، پھر نکال کر پھینک دو ، اس لیے کہ اس کے ایک پر میں بیماری اور دوسرے میں شفاء ہے ۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/بدء الخلق ١٧ (٣٣٢٠) ، الطب ٥٨ (٥٧٨٢) ، سنن ابی داود/الأطعمة ٤٩ (٣٨٤٤) ، (تحفة الأشراف : ١٤١٢٦) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٢/٢٢٩، ٢٤٦، ٤٤٣) ، سنن الدارمی/الأطعمة ١٢ (٢٠٨١) (صحیح )
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Prophet ﷺ said "If a fly falls into your drink, dip it into it then throw it away, for on one of its wings is a disease and on the other is a cure."(Sahih)