مسند امام احمد - - حدیث نمبر 3480
حدیث نمبر: 3480
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ الْمِصْرِيُّ،‏‏‏‏ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ،‏‏‏‏ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ،‏‏‏‏ عَنْ جَابِرٍ،‏‏‏‏ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،‏‏‏‏ اسْتَأْذَنَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحِجَامَةِ،‏‏‏‏فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا طَيْبَةَ أَنْ يَحْجُمَهَا،‏‏‏‏ وَقَالَ:‏‏‏‏ حَسِبْتُ أَنَّهُ كَانَ أَخَاهَا مِنَ الرِّضَاعَةِ أَوْ غُلَامًا لَمْ يَحْتَلِمْ.
پچھنے لگانے کا بیان۔
جابر ؓ سے روایت ہے کہ ام المؤمنین ام سلمہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے پچھنا لگانے کی اجازت طلب کی تو نبی اکرم ﷺ نے ابوطیبہ کو حکم دیا کہ وہ انہیں پچھنا لگائے، جابر ؓ کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ ابوطیبہ یا تو ام سلمہ ؓ کے رضاعی بھائی تھے یا پھر نابالغ لڑکے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/السلام ٢٦ (٢٢٠٦)، سنن ابی داود/اللباس ٣٥ (٤١٠٥)، (تحفة الأشراف: ٢٩٠٩)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٣٥٠) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: ورنہ اجنبی مرد کو آپ پچھنے لگانے کا کیسے حکم دیتے، اگرچہ ضرورت کے وقت بیماری کے مقام کو طبیب کا دیکھنا جائز ہے بیماری کے مقام کی طرف۔
Top