Sunan Ibne-Majah 3459صحیح
ناپاک اور خبیث دوا سے ممانعت۔
حدیث نمبر: 3459
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَعَنِ الدَّوَاءِ الْخَبِيثِ، يَعْنِي: السُّمَّ.
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ناپاک (یا حرام) دوا سے منع فرمایا، یعنی زہر سے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/الطب ١٠ (٣٨٧٠) ، سنن الترمذی/الطب ٧ (٢٠٧٥) ، (تحفة الأشراف : ١٤٣٤٦) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٢/٣٠٥، ٤٤٦، ٤٧٨) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: دوسری روایت میں ہے کہ حرام سے دوا مت کرو، اور زہر سب حرام ہے اس مقدار میں جس سے مرنے کا اندیشہ ہو، بیہقی نے کہا : اگر یہ دونوں حدیثیں صحیح ہوں، تو مراد خبیث حرام سے مسکر ہے، یعنی جس چیز میں نشہ ہو۔
It was narrated that Abu Hurairah (RA) said: "The Messenger of Allah ﷺ forbade treating illness with foul things (Khabith),meaning poison." (Sahih)