Sunan Ibne-Majah 3454صحیح
کھنبی اور عجوہ کھجور کا بیان۔
حدیث نمبر: 3454
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، سَمِعَ عَمْرَو بْنَ حُرَيْثٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ يُحَدِّثُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّ الْكَمْأَةَ مِنَ الْمَنِّ الَّذِي أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ، وَمَاؤُهَا شِفَاءُ الْعَيْنِ.
سعید بن زید (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : کھمبی من میں سے ہے جسے اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل پر نازل فرمایا تھا، اور اس کے پانی میں آنکھوں کا علاج ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الطب ٢٠ (٥٧٠٨) ، صحیح مسلم/الأشربة ٢٨ (٢٠٤٩) ، سنن الترمذی/الطب ٢٢ (٢٠٦٧) ، (تحفة الأشراف : ٤٤٦٥) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (١/١٨٧، ١٨٨) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: یعنی کھمبی اس من کے ہم مثل ہے جو بلا محنت و مشقت آسمان سے بنی اسرائیل کے لیے نازل ہوتا تھا، کھمبی ایک چھوٹا سا پودا ہے جو زمین سے نکلتا ہے۔
Amr bin Huraith said: I heard Saeed bin Zaid bin bin Nufail narrating from the Prophet ﷺ that: Truffles are a type of manna that Allah sent down to the Children of Israel and their water is a healing for eye (diseases).": (Sahih)