Sunan Ibne-Majah 2420صحیح
تنگدست کو مہلت دینا
حدیث نمبر: 2420
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رِبْعِيَّ بْنَ حِرَاشٍيُحَدِّثُ، عَنْ حُذَيْفَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّ رَجُلًا مَاتَ، فَقِيلَ لَهُ: مَا عَمِلْتَ؟ فَإِمَّا ذَكَرَ أَوْ ذُكِّرَ، قَالَ: إِنِّي كُنْتُ أَتَجَوَّزُ فِي السِّكَّةِ وَالنَّقْدِ وَأُنْظِرُ الْمُعْسِرَ فَغَفَرَ اللَّهُ لَهُ، قَالَ أَبُو مَسْعُودٍ: أَنَا قَدْ سَمِعْتُ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
حذیفہ (رض) نبی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص مرگیا تو اس سے پوچھا گیا : تم نے کیا عمل کیا ہے ؟ تو اس کو یا تو یاد آیا یا یاد لایا گیا، اس نے کہا : میں سکہ اور نقد کو کھوٹ کے باوجود لے لیتا تھا، اور تنگ دست کو مہلت دیا کرتا تھا، اس پر اللہ تعالیٰ نے اس کو بخش دیا۔ ابومسعود (رض) کہتے ہیں کہ میں نے اسے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/البیوع ١٧ (٢٠٧٧) ، الاستقراض ٥ (٢٣٩١) ، الأنبیاء ٥٤ (٣٤٥١) ، الرقاق ٢٥ (٦٤٨٠) ، صحیح مسلم/المساقاة ٦ (١٥٦٠) ، (تحفة الأشراف : ٣٣١٠) ، وقد أخرجہ : سنن النسائی/الجنائز ١١٧ (٢٠٨٢) ، سنن الترمذی/البیوع ٦٧ (١٣٠٧) ، مسند احمد (٥/٣٩٥، ٣٩٩) ، سنن الدارمی/البیوع ١٤ (٢٥٨٨) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: یعنی کوئی کھوٹا سکہ یا نقدی دیتا تو بھی میں اسے قبول کرلیتا تھا۔
It was narrated from Hudhaifah that the Prophet ﷺ said: "A man died and it was said to him: What did you do? Either he remembered or was reminded and said: I used to be easy going in coins and cash concerning collecting debts due, and I used to give respite to (the debtor) who was in difficulty. So, Allah forgave him." Abu Masud said: "I heard that from the Messenger of Allah."