Sunan Ibne-Majah 2403صحیح
حوالہ کا بیان
حدیث نمبر: 2403
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الظُّلْمُ مَطْلُ الْغَنِيِّ، وَإِذَا أُتْبِعَ أَحَدُكُمْ عَلَى مَلِيءٍ فَلْيَتْبَعْ.
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : مالدار کا (قرض کی ادائیگی میں) ٹال مٹول کرنا ظلم ہے، اور جب تم میں کوئی کسی مالدار کی طرف تحویل کیا جائے، تو اس کی حوالگی قبول کرے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : سنن النسائی/البیوع ٩٩ (٤٦٩٥) ، ١٠١ (٤٧٠٥) ، (تحفة الأشراف : ١٣٦٩٣) ، وقد أخرجہ : صحیح البخاری/الحوالہ ١ (٢٢٨٨) ، ٢ (٢٢٨٩) ، الإستقراض ١٢ (٢٤٠٠) ، صحیح مسلم/المساقاة ٧ (١٥٦٤) ، سنن ابی داود/البیوع ١٠ (٣٣٤٥) ، سنن الترمذی/البیوع ٦٨ (١٣٠٨) ، موطا امام مالک/البیوع ٤٠ (٨٤) ، مسند احمد (٢/٢٤٥، ٢٥٤، ٢٦٠، ٣١٥، ٣٧٧، ٣٨٠، ٤٦٣، ٤٦٤، ٤٦٥) ، سنن الدارمی/البیوع ٤٨ (٢٦٢٨) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: یعنی اس کے حوالہ کیا جائے۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: "(Wrongdoing) is when a rich man takes a long time to repay a debt, and if one of you is referred to a rich man (to collect a debt), he should accept that referral."