Sunan Ibne-Majah 3215صحیح
معراض (بے پر اور بے پیکان کے تیر) کے شکار کا بیان
حدیث نمبر: 3215
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ النَّخَعِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَنِ الْمِعْرَاضِ، فَقَالَ: لَا تَأْكُلْ إِلَّا أَنْ يَخْزِقَ.
عدی بن حاتم (رض) کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے ہتھیار کی چوڑان سے شکار کے متعلق پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا : جس شکار میں تیر پیوست ہوا ہو صرف اسی کو کھاؤ۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الصید ٣ (٥٤٧٧) ، التوحید ١٣ (٧٣٩٧) ، صحیح مسلم/الصید ١ (١٩٢٩) ، سنن الترمذی/الصید ا (١٤٦٥) ، سنن النسائی/الصید ٣ (٤٢٧٠) ، (تحفة الأشراف : ٩٨٧٨) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٤/٢٥٦، ٢٥٨، ٣٧٧، ٣٨٠) (صحیح )
It was narrated that Adi bin Hatim said: "I asked the Messenger of Allah ﷺ about Mi’rad. He said: Do not eat unless you pierce (the game).”