Sunan Ibne-Majah 99ضعیف
سیدنا ابوبکر صدیق (رض) کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 99
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ الرَّقِّيُّ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بَيْنَ أَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ، فَقَالَ: هَكَذَا نُبْعَثُ .
عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ ابوبکرو عمر کے درمیان نکلے، اور فرمایا : ہم اسی طرح قیامت کے دن اٹھائے جائیں گے ۔
تخریج دارالدعوہ : سنن الترمذی/المناقب ١٦ (٣٦٦٩) ، (تحفة الأشراف : ٧٤٩٩) (ضعیف) (سند میں راوی سعید بن مسلمہ منکر الحدیث ہیں )
It was narrated that Ibn ‘Umar said: “The Messenger of Allah ﷺ , came out standing between Abu Bakr (RA) and ‘Umar and said: ‘Thus will I be rescurrected.” (Da’if)