Sunan Ibne-Majah 8صحیح
سنت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پیروی کا بیان
حدیث نمبر: 8
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَلِيحٍ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ زُرْعَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عِنَبَةَ الْخَوْلَانِيَّ، وَكَانَ قَدْ صَلَّى الْقِبْلَتَيْنِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَا يَزَالُ اللَّهُ يَغْرِسُ فِي هَذَا الدِّينِ غَرْسًا يَسْتَعْمِلُهُمْ فِي طَاعَتِهِ .
ابوعنبہ خولانی (رض) سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ دونوں قبلوں کی طرف نماز پڑھی تھی، وہ کہتے ہیں : میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : اللہ ہمیشہ اس دین میں نئے پودے اگا کر ان سے اپنی اطاعت کراتا رہے گا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ١٢٠٧٥، ومصباح الزجاجة : ٤) ، مسند احمد (٤/٢٠٠) (حسن )
وضاحت : ١ ؎: نئے پودے اگانے کا مطلب یہ ہے کہ وہ نئے نئے لوگوں کو پیدا فرمائے گا، جو اس کی اطاعت و فرمانبرداری کریں گے۔
Bakr bin Zur’ah said: “I heard Abu ‘Inabah Al-Khawlâni, who had prayed facing both prayer directions (Qiblah) with the Messenger of Allah ﷺ , say: ‘I heard the Messenger of Allah ﷺ say: Allah will continue to plant new people in this religion and use them in His obedience’.” (Hasan)