Sunan Ibne-Majah 3صحیح
سنت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پیروی کا بیان
حدیث نمبر: 3
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، وَوَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ، وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ عَصَى اللَّهَ.
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی، اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف ١٢٤٧٧، ١٢٥٤٧) ، الحدیث أخرجہ : صحیح البخاری/الجہاد ١٠٩ (٢٩٥٧) ، الأحکام ١ (٧١٣٧) ، صحیح مسلم/الإمارة ٨ (٨١٣٥) ، سنن النسائی/البیعة ٢٧ (٤١٩٨) ، مسند احمد (٢/٢٤٤، ٢٥٢، ٢٧٠، ٣١٣، ٣٤٢، ٤١٦، ٤٦٧) (صحیح) (یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے حدیث نمبر : ٢٨٥٩ )
وضاحت : ١ ؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ رسول اکرم ﷺ کی اطاعت دراصل اللہ تعالیٰ ہی کی اطاعت ہے، اور ان کی نافرمانی اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : من يطع الرسول فقد أطاع الله جو اطاعت کرے رسول کی وہ اطاعت کرچکا اللہ کی (سورة النساء : 80) ۔
It was narrated that Abu Hurairah (RA) said: “The Messenger of Allah ﷺ said: ‘Whoever obeys me, obeys Allah; and whoever disobeys me, disobeys Allah.” (Sahih)