Sunan Ibne-Majah 253صحیح
علم سے نفع اٹھانا اور اس کے مطابق عمل کرنا
حدیث نمبر: 253
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا أَبُو كَرِبٍ الْأَزْدِيُّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ لِيُمَارِيَ بِهِ السُّفَهَاءَ، أَوْ لِيُبَاهِيَ بِهِ الْعُلَمَاءَ، أَوْ لِيَصْرِفَ وُجُوهَ النَّاسِ إِلَيْهِ، فَهُوَ فِي النَّارِ.
عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جس شخص نے علم سیکھا تاکہ بیوقوفوں سے بحث و مباحثہ کرے، یا علماء پر فخر کرے، یا لوگوں کو اپنی جانب مائل کرے، تو وہ جہنم میں ہوگا ۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ٨٥٤٤، ومصباح الزجاجة : ١٠١) (حسن) (تراجع الألبانی رقم : ٣٨٩ ، سابقہ حدیث سے تقویت پاکر یہ حدیث حسن ہے، اس کی سند میں حماد بن عبد الرحمن اور ابوکرب ازدی دونوں مجہول راوی ہیں )
It was narrated from Thu ‘Umar that the Messenger of Allah ﷺ said: “Whoever seeks knowledge in order to argue with the foolish, or to show off before the scholars, or to attract people’s attention, will be in Hell.” (Da’if)