Sunan Ibne-Majah 149ضعیف
حضرت سلمان، ابوذر، مقداد (رض) کے فضائل۔
حدیث نمبر: 149
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مُوسَى، وَسُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي رَبِيعَةَ الْإِيَادِيِّ، عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي بِحُبِّ أَرْبَعَةٍ، وَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ يُحِبُّهُمْ ، قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ هُمْ؟ قَالَ: عَلِيٌّ مِنْهُمْ ، يَقُولُ ذَلِكَ ثَلَاثًا: وَأَبُو ذَرٍّ، وَسَلْمَانُ، وَالْمِقْدَادُ .
بریدہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اللہ نے مجھے چار افراد سے محبت کرنے کا حکم دیا ہے، اور مجھے بتایا ہے کہ وہ بھی ان سے محبت رکھتا ہے ، عرض کیا گیا : اللہ کے رسول ! وہ کون لوگ ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : علی انہیں لوگوں میں سے ہیں (آپ ﷺ نے یہ تین بار فرمایا) ، اور ابوذر، سلمان اور مقداد ہیں ۔
تخریج دارالدعوہ : سنن الترمذی/المنا قب ٢١ (٣٧١٨) ، (تحفة الأشراف : ٢٠٠٨) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٥/٣٥١، ٣٥٦) (ضعیف) (ملاحظہ ہو : سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی : ١٥٤٩ )
Ibn Buraidah narrated that his father said: “The Messenger of Allah ﷺ said: ‘Allah has commanded me to love four people, and He told me that He also loves them.’ He was asked: O Messenger of Allah, who are hey?’ He said: “Ali is one of them’ and he said that three ‘and Abu Dharr, Salman Miqdâd.”