Sunan Ibne-Majah 103ضعیف
سیدنا عمر فاروق (رض) کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 103
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّلْحِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ الْحَوْشَبِيُّ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَمَّا أَسْلَمَ عُمَرُ، نَزَلَ جِبْرِيلُ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ لَقَدِ اسْتَبْشَرَ أَهْلُ السَّمَاءِ بِإِسْلَامِ عُمَرَ .
عبداللہ بن عباس (رض) کہتے ہیں کہ جب عمر (رض) نے اسلام قبول کیا تو جبرائیل (علیہ السلام) نازل ہوئے اور کہا : اے محمد ! عمر کے قبول اسلام سے آسمان والے بہت ہی خوش ہوئے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ٦٤١٧، ومصباح الزجاجة : ٣٩) (ضعیف جدًا) (سند میں عبداللہ بن خراش منکر الحدیث بلکہ بعضوں کے نزدیک کذاب ہیں )
It was narrated that Ibn ‘Abbâs said: “When ‘Umar became Muslim, Jibril came down and said: ‘O Muhammad ﷺ ! The people of heaven are rejoicing because of ‘Umar’s Islam.” (Da’if)