Sunan Ibne-Majah 4276صحیح
حشر کا بیان۔
حدیث نمبر: 4276
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَاتِمِ بْنِ أَبِي صَغِيرَةَ، عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْالْقَاسِمِ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ: حُفَاةً عُرَاةً، قُلْتُ: وَالنِّسَاءُ؟ قَالَ: وَالنِّسَاءُ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا يُسْتَحْيَا، قَالَ: يَا عَائِشَةُ، الْأَمْرُ أَشَدُّ مِنْ أَنْ يَنْظُرَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ.
ام المؤمنین عائشہ (رض) کہتی ہیں کہ میں نے پوچھا : اللہ کے رسول ! لوگ قیامت کے دن کیسے اٹھائے جائیں گے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ننگے پاؤں، ننگے بدن ، میں نے کہا : عورتیں بھی اسی طرح ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : عورتیں بھی ، میں نے کہا : اللہ کے رسول ! پھر شرم نہیں آئے گی ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : عائشہ ! معاملہ اتنا سخت ہوگا کہ (کوئی) ایک دوسرے کی طرف نہ دیکھے گا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الرقاق ٤٥ (٦٥٢٧) ، صحیح مسلم/الجنة ١٤ (٢٨٥٩) ، سنن النسائی/الجنائز ١١٨ (٢٠٨٦) ، (تحفة الأشراف : ١٧٤٦١) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٦/٥٣، ٩٠) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: اپنی جان بچانے کی فکر ہوگی ایسے وقت میں بدنظری کیسی۔
It was narrated that Qasim said: Aisha (RA) said: "I said: O Messenger of Allah ﷺ , how will the people be gathered on the Day of Resurrection? He said: Barefoot and naked.I said: And the women? He said: And the women. I said: O Messenger of Allah ﷺ , will we not feel embarrassed? He said: O Aisha (RA) , the matter will be too serious for them to look at one another. (Sahih)