سنن ابنِ ماجہ - زہد کا بیان - حدیث نمبر 4248
حدیث نمبر: 4248
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ الْمَدِينِيُّ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ،‏‏‏‏ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ،‏‏‏‏ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ،‏‏‏‏ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ لَوْ أَخْطَأْتُمْ حَتَّى تَبْلُغَ خَطَايَاكُمُ السَّمَاءَ،‏‏‏‏ ثُمَّ تُبْتُمْ لَتَابَ عَلَيْكُمْ.
توبہ کا بیان۔
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اگر تم گناہ کرو یہاں تک کہ تمہارے گناہ آسمان تک پہنچ جائیں، پھر تم توبہ کرو تو (اللہ تعالیٰ ) ضرور تمہاری توبہ قبول کرے گا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٤٨٣٠، ومصباح الزجاجة: ١٥١٩) (حسن صحیح )
وضاحت: ١ ؎: اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اس قدر وسیع ہے کہ بندہ کے گناہ چاہے وہ جتنے زیادہ ہوں، ان کی مغفرت کے لئے کی جانے والی توبہ کو اللہ تعالیٰ ضرور قبول کرے گا، بشرطیکہ یہ توبہ خلوص دل سے ہو، اس حدیث سے یہ قطعاً نہ سمجھا جائے کہ گناہ کثرت سے کئے جائیں اور پھر توبہ کرلی جائے، کیونکہ حدیث میں توبہ کی اہمیت بتائی گئی ہے، نہ کہ بکثرت گناہ کرنے کی۔
It was narrated frm Abu Hurairah (RA) that the Prophet ﷺ said:If you were to commited to sin until your reached the heavens , then were to repent, your repentance would be accepted". (Hassan)
Top