Sunan Ibne-Majah 4119صحیح
جس کو لوگ کم حیثیت جانیں۔
حدیث نمبر: 4119
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ ابْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ، أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟، قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: خِيَارُكُمُ الَّذِينَ إِذَا رُءُوا، ذُكِرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ.
اسماء بنت یزید (رض) کہتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : کیا میں تم کو یہ نہ بتادوں کہ تم میں بہترین لوگ کون ہیں ؟ لوگوں نے عرض کیا : ضرور، اللہ کے رسول ! آپ ﷺ نے فرمایا : تم میں سب سے اچھے وہ لوگ ہیں جن کو دیکھ کر اللہ یاد آئے ۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ١٥٧٧٣، ومصباح الزجاجة : ١٤٥٨) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٦/٤٥٩) (صحیح) (سند میں سوید و شہر بن حوشب ضعیف ہیں، لیکن دوسرے طریق سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے، ملاحظہ ہو : سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی : ١٦٤٦ )
It was narrated from Asma bint Yazid that she heard the Messenger of Allah ﷺ say: "Shall I not tell you of the best of you?" They said: "Yes, O Messenger of Allah." He said: "The best of you are those who, when they are seen, Allah the Mighty, the Majestic, is remembered." (Hasan)