Sunan Ibne-Majah 1797ضعیف
جب کوئی زکوة نکالے تو وصول کرنے والا یہ دعا دے
حدیث نمبر: 1797
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ الْبَخْتَرِيِّ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا أَعْطَيْتُمُ الزَّكَاةَ فَلَا تَنْسَوْا ثَوَابَهَا، أَنْ تَقُولُوا: اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا مَغْنَمًا، وَلَا تَجْعَلْهَا مَغْرَمًا .
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جب تم زکاۃ دو اس کا ثواب نہ بھول جاؤ، بلکہ یوں کہو : اللهم اجعلها مغنما ولا تجعلها مغرما اے اللہ ! تو اسے ہمارے لیے مال غنیمت بنا دے، اسے تاوان نہ بنا ۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ١٤١٢٩، ومصباح الزجاجة : ٦٤٣) (موضوع) (بختری بن عبید ضعیف، متروک راوی ہے، اور ولید بن مسلم مدلس، نیز ملاحظہ ہو : الإرواء : ٨٥٢ ، سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی : ١٠٩٦ )
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: "When you give Zakt, do not forget its reward, and say,(O Allah! Make it a gain and do not make it a loss)." (Maudu)