Sunan Ibne-Majah 1692صحیح
سحری کا بیان
حدیث نمبر: 1692
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ، أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَسَحَّرُوا فَإِنَّ فِي السُّحُورِ بَرَكَةً.
انس بن مالک (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : سحری کھاؤ، سحری میں برکت ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ١٠١٩) ، وقد أخرجہ : صحیح البخاری/الصوم ٢٠ (١٩٢٣) ، صحیح مسلم/الصوم ٩ (١٠٩٥) ، سنن الترمذی/الصوم ١٧ (٧٠٨) ، سنن النسائی/الصوم ٩ (٢١٤٨) ، مسند احمد (٣/٩٩، ٢١٥، ٢٢٩، ٢٤٣) ، سنن الدارمی/الصوم ٩ (١٧٣٨) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: اس سے معلوم ہوا کہ سحری کھانا مسنون ہے، اور اس میں برکت ہے کیونکہ سحری کھانے سے آدمی کی قوت و توانائی برقرار رہتی ہے، اور وہ پورے دن چاق و چوبند رہتا ہے۔
It was narrated from Anas bin, Malik that the Messenger of Allah ﷺ said: "Eat Suhur, for in uhur there is a blessing." (Sahih)