سنن ابنِ ماجہ - روزوں کا بیان - حدیث نمبر 1660
حدیث نمبر: 1660
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبِي عُمَرَ الْمُقْرِئُ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ عِيسَى، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَيُّوبَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْمُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ الْفِطْرُ يَوْمَ تُفْطِرُونَ، ‏‏‏‏‏‏وَالْأَضْحَى يَوْمَ تُضَحُّونَ.
عید کے دونوں مہینوں کا بیان
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول ﷺ نے فرمایا: عید الفطر وہ دن ہے جس میں تم لوگ روزہ توڑ دیتے ہو، اور عید الاضحی وہ دن ہے جس میں تم لوگ قربانی کرتے ہو ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٤٤٢٨)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصوم ٥ (٢٣٢٤)، سنن الترمذی/الصوم ١١ (٦٩٧) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: مطلب یہ ہے کہ جب مسلمان عید کریں تو ہر ایک کو اس میں شریک ہوجانا چاہیے، جماعت سے الگ رہ کر اپنی عید علیحدہ کرنا اور چاند کی تحقیق میں مبالغہ کرنا ضروری نہیں ہے، ہماری عید جماعت کی عید کے ساتھ پوری ہوجائے گی، اور جس نے جھوٹ بولا یا جھوٹی گواہی دی اس سے اس کے بارے میں پوچھا جائے گا۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: "AI-Fitr is the day ,when you break your fast and AI- if Adha is the day when you offer sacrifices." (Sahih)
Top