Sunan Ibne-Majah 2681ضعیف
سب لوگوں میں عمدہ طریقہ سے قتل کرنے والے اہل ایمان ہیں۔
حدیث نمبر: 2681
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ شِبَاكٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: قَالَعَبْدُ اللَّهِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ مِنْ أَعَفِّ النَّاسِ قِتْلَةً أَهْلَ الْإِيمَانِ.
عبداللہ بن مسعود (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : قتل کے مسئلہ میں اہل ایمان سب سے زیادہ پاکیزہ اور بہتر ہیں ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ٩٤٤١) ، وقد أخرجہ : سنن ابی داود/الجہاد ١٢٠ (٢٦٦٦) ، مسند احمد (١/٣٩٣) (ضعیف) (ہشیم بن بشیر اور شباک دونوں مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے کی ہے، نیز سند میں اضطراب ہے ملاحظہ ہو : سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی : ١٢٣٢ )
وضاحت : ١ ؎: اس لئے کہ وہ ناحق اور بےجا قتل نہیں کرتے، اور وہ انسان ہی نہیں بلکہ جانور کو بھی بری طرح تکلیف دے کر نہیں مارتے، اور وہ تیز چھری سے اللہ تعالیٰ کا نام لے کر ذبح کرتے ہیں۔
Abdullah said that the Messenger of Allah ﷺ said: "The most decent of the people in killing are the people of faith."