Sunan Ibne-Majah 2648صحیح
عورت کی دیت اس کے عصبہ پر ہوگی اور اس کی میراث اس کی اولاد کے لئے ہوگی۔
حدیث نمبر: 2648
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، حَدَّثَنَا مُجَالِدٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْجَابِرٍ، قَالَ: جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الدِّيَةَ عَلَى عَاقِلَةِ الْقَاتِلَةِ، فَقَالَتْ: عَاقِلَةُ الْمَقْتُولَةِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، مِيرَاثُهَا لَنَا، قَالَ: لَا مِيرَاثُهَا لِزَوْجِهَا وَوَلَدِهَا.
جابر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مقتولہ کی دیت قاتلہ کے عصبہ (باپ کے رشتہ داروں) پر ٹھہرائی تو مقتولہ کے عصبہ نے کہا : اس کی میراث کے حقدار ہم ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا : میراث اس کے شوہر اور اس کے لڑکے کو ملے گی ۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/الدیات ٢١ (٤٥٧٥) ، (تحفة الأشراف : ٢٣٤٧) (صحیح )
It was narrated that Jabir said: "The Messenger of Allah ﷺ ruled that the blood money should be paid by the near male relations from the fathers side of the killer, and the such relatives of the slain woman said: “O Messenger of Allah, her legacy is for us. He said: No, her legacy is for her husband and children.