Sunan Ibne-Majah 2594صحیح
پھل اور گابھہ کی چوری پر ہاتھ نہ کاٹا جائے۔
حدیث نمبر: 2594
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ، عَنْ أَخِيهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا قَطْعَ فِي ثَمَرٍ وَلَا كَثَرٍ.
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : پھل اور کھجور کا گابھا چرانے سے ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا ۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ١٢٩٦٧، ومصباح الزجاجة : ٩١٨) (صحیح) (سند میں عبداللہ بن سعید المقبری ضعیف ہیں، لیکن سابقہ رافع بن خدیج (رض) کی حدیث سے تقویت پاکر یہ حدیث صحیح ہے، ملاحظہ ہو : الإرواء : ٨؍ ٧٣ )
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: "The hand is not to be cut off for (stealing) produce or the spadix of palm trees."