Sunan Ibne-Majah 2580صحیح
جسے اس کے مال کی خاطر قتل کردیا جائے وہ بھی شہید ہے۔
حدیث نمبر: 2580
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ.
سعید بن زید بن عمرو بن نفیل (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جو اپنا مال بچانے میں مارا جائے تو وہ شہید ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/السنة ٣٢ (٤٧٧٢) ، سنن الترمذی/الدیات ٢٢ (١٤٢١) ، سنن النسائی/الدم ١٨ (٤٠٩٥، ٤٠٩٦، ٤٠٩٩) ، (تحفة الأشراف : ٤٤٥٦) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (١/١٨٧، ١٨٨، ١٨٩، ١٩٠) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: یعنی اس کو شہید کا درجہ ملے گا، یہ جب ہے کہ ظالم ظلم سے اس کا مال لینا چاہتا ہو اور وہ اپنا مال بچاتے ہوئے مارا جائے۔
It was narrated from Saeed bin Zaid bin Amr bin Nufail that the Prophet ﷺ said: “Whoever is killed defending his property, he is a martyr."