Sunan Ibne-Majah 3102ضعیف
ہدی میقات میں لے جانا۔
حدیث نمبر: 3102
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرَى هَدْيَهُ مِنْ قُدَيْدٍ.
عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے اپنی ہدی قدید سے خریدی ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : سنن الترمذی/الحج ٦٨ (٩٠٧) ، (تحفة الأشراف : ٧٨٩٧) (ضعیف) (اس کی سند ضعیف ہے، اور ابن عمر (رض) کے قول سے محفوظ و ثابت ہے، اور صحیح وثابت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے اپنی ہدی کا جانور ذوالحلیفہ سے ساتھ لیا تھا )
وضاحت : ١ ؎: قدید : مکہ اور مدینہ کے درمیان ذوالحلیفہ سے آگے ایک مقام کا نام ہے۔
It was narrated from Ibn Umar (RA) that the Prophet ﷺ bought his sacrificial animal from Qudaid.