Sunan Ibne-Majah 3077صحیح
جو شخص حج سے رک جائے بیماری یا عذر کی وجہ سے (احرام کے بعد)
حدیث نمبر: 3077
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، وَابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَبِي عُثْمَانَ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، حَدَّثَنِي عِكْرِمَةُ، حَدَّثَنِي الْحَجَّاجُ بْنُ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ كُسِرَ أَوْ عَرَجَ فَقَدْ حَلَّ، وَعَلَيْهِ حَجَّةٌ أُخْرَى، فَحَدَّثْتُ بِهِ ابْنَ عَبَّاسٍ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ، فَقَالَا: صَدَقَ.
حجاج بن عمرو انصاری (رض) کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو فرماتے سنا : جس حاجی کی ہڈی ٹوٹ جائے، یا لنگڑا ہوجائے، تو وہ حلال ہوجائے (احرام کھول ڈالے) اب اس پر دوسرا حج ہے ١ ؎۔ عکرمہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث ابن عباس اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے بیان کی تو ان دونوں نے کہا : حجاج نے سچ کہا۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/الحج ٤٤ (١٨٦٢، ١٨٦٣) ، سنن الترمذی/الحج ٩٦ (٩٤٠) ، سنن النسائی/الحج ١٠٢ (٢٨٦٣) ، (تحفة الأشراف : ٣٢٩٤، ٦٢٤١، ١٤٢٥٤) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٣/٤٥٠) ، سنن الدارمی/المناسک ٥٧ (١٩٣٦) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حج و عمرہ کی نیت سے گھر سے نکلنے والے کو اگر اچانک کوئی مرض لاحق ہوجائے تو وہ وہیں پر حلال ہوجائے گا لیکن اگر یہ حج فرض ہو تو آئندہ سال اس کو حج کرنا ہوگا۔
It was narrated from Ikrimah: "Hajjaj bin Amr Ansari narrated to me, he said: I heard the Prophet ﷺ say: "Whoever breaks a bone or becomes lame, has exited Ihram, but he must perform another Hajj." (Sahih) So I narrated that to Ibn ‘Abbas, and Abu Hurairah (RA) h, and they both said: "He said the truth."