Sunan Ibne-Majah 2971صحیح
حج اور عمرہ میں قرآن کرنا۔
حدیث نمبر: 2971
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، عَنْ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو طَلْحَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَرَنَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ.
عبداللہ بن عباس (رض) کہتے ہیں کہ مجھے ابوطلحہ (رض) نے خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ نے حج اور عمرہ دونوں کو ملایا یعنی قران کیا۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ٣٧٨٠، ومصباح الزجاجة : ١٠٤٢) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٤/٢٨، ٢٩) (صحیح) (سند میں حجاج بن أرطاہ مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے ہے، لیکن دوسرے طرق سے یہ صحیح ہے، ملاحظہ ہو : صحیح أبی داود : ١٥٧٥ ، ١٥٧٦ )
It was narrated that Ibn ‘Abbâs said: “Abu Talhah told me that the Messenger of Allah ﷺ performed Hajj and ‘Umrah together (Qirãn).” (Sahih)