Sunan Ibne-Majah 2883صحیح
حج کیلئے سفر کرنا۔
حدیث نمبر: 2883
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل أَبُو إِسْرَائِيلَ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ الْفَضْلِ، أَوْ أَحَدِهِمَا عَنِ الْآخَرِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَرَادَ الْحَجَّ فَلْيَتَعَجَّلْ، فَإِنَّهُ قَدْ يَمْرَضُ الْمَرِيضُ، وَتَضِلُّ الضَّالَّةُ، وَتَعْرِضُ الْحَاجَةُ.
عبداللہ بن عباس، فضل رضی اللہ عنہم سے روایت کرتے ہیں یا ان میں ایک دوسرے سے روایت کرتے ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جو شخص حج کا قصد کرے تو اسے جلدی سے انجام دے لے، اس لیے کہ کبھی آدمی بیمار پڑجاتا ہے یا کبھی کوئی چیز گم ہوجاتی ہے، (جیسے سواری وغیرہ) یا کبھی کوئی ضرورت پیش آجاتی ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ١١٠٤٧، ومصباح الزجاجة : ١٠١٥) ، وقد أخرجہ : سنن ابی داود/المناسک ٦ (١٧٣٢) ، مسند احمد (١/٢٢٥، ٣٢٣، ٣٥٥) ، سنن الدارمی/الحج ١ (١٨٢٥) (حسن) (سند میں اسماعیل بن خلیفہ ضعیف ہیں، لیکن متابعات و شواہد کی وجہ سے یہ حسن ہے، ملاحظہ ہو : الإرواء : ٩٩٠ )
وضاحت : ١ ؎: تاخیر کی صورت میں اس قسم کے حالات سے دو چار ہوسکتا ہے، اور آدمی ایک فرض کا تارک ہوسکتا ہے۔
It was narrated from Ibn ‘Abbâs that Fadl said — or vice versa: “The Messenger of Allah ﷺ said: ‘Whoever intends to perform Hajj, let him hasten to do so, for he may fall sick, lose his mount, or be faced with some need.” (Hasan)