Sunan Ibne-Majah 1562صحیح
میّت کی تعریف کرنا
حدیث نمبر: 1562
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ مَرْوَانَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ تَقْصِيصِ الْقُبُورِ.
جابر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے قبروں کو پختہ بنانے سے منع فرمایا ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الجنائز ٣٢ (٩٧٠) ، سنن ابی داود/الجنائز ٧٦ (٣٢٢٥) ، سنن الترمذی/الجنائز ٥٨ (١٠٥٢) ، سنن النسائی/الجنائز ٩٦ (٢٠٢٩) ، (تحفة الأشراف : ٢٦٦٨) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٣/٢٩٥، ٣٣٢، ٣٩٩) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: قبروں کے پختہ بنانے میں ایک تو فضول خرچی ہے اس سے مردے کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا دوسرے اس میں مرنے والوں کی ایسی تعظیم ہے جو انسان کو شرک کی طرف لے جاتی ہے اس لئے اس سے منع کیا گیا ہے۔
It was narrated that Jabir said: "The Messenger of Allah ﷺ forbade plastering over graves."(Sahih)