Sunan Ibne-Majah 1517صحیح
مسجد میں نماز جنا زہ
حدیث نمبر: 1517
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ صَالِحٍ مَوْلَى التَّوْءَمَةِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ فِي الْمَسْجِدِ فَلَيْسَ لَهُ شَيْءٌ.
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جو شخص نماز جنازہ مسجد میں پڑھے تو اس کے لیے کچھ نہیں ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/الجنائز ٥٤ (٣١٩١) ، (تحفة الأشراف : ١٣٥٠٣) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٢/٤٤٤، ٤٥٥، ٥٠٥) (صحیح) (تراجع الألبانی : رقم : ٦٠ )
وضاحت : ١ ؎: افضل یہ ہے کہ نماز جنازہ مسجد سے باہر ایسی جگہ پڑھی جائے جو اس کے لئے خاص کردی گئی ہو، نبی اکرم ﷺ کے عہد مبارک میں عام طریقہ یہی تھا، البتہ اگر کوئی عذر ہو تو مسجد میں بھی پڑھی جاسکتی ہے۔
It was narrated that Abu Hurairah (RA) said: "The Messenger of Allah ﷺ said: Whoever offers the funeral prayer in the Masjid will have nothing (i.e., no reward). (Hasan)