Sunan Ibne-Majah 1466ضعیف
آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کیسے غسل دیا گیا ؟
حدیث نمبر: 1466
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْأَزْهَرِ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: لَمَّا أَخَذُوا فِي غُسْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَادَاهُمْ مُنَادٍ مِنَ الدَّاخِلِ، لَا تَنْزِعُوا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَمِيصَهُ.
بریدہ (رض) کہتے ہیں کہ جب لوگوں نے نبی اکرم ﷺ کو غسل دینا شروع کیا ١ ؎ تو کسی آواز لگانے والے نے اندر سے آواز لگائی کہ رسول اللہ ﷺ کا کرتہ نہ اتارو۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ١٩٤٢، ومصباح الزجاجة : ٥٢١) (منکر) (اس کی سند میں ابو بردہ عمر و بن یزید التیمی ضعیف ہیں )
وضاحت : ١ ؎: یعنی آپ ﷺ کے کپڑے نکالنے کے سلسلے میں متردد ہوئے۔
It was narrated from Abu Buraidah that his father said: "When they started to wash the Prophet ﷺ a voice called out from inside (the house) saying: Do not remove the shirt of the Messenger of Allah ﷺ ". (Hasan)