Sunan Ibne-Majah 1440ضعیف
بیمار کی عیادت
حدیث نمبر: 1440
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مَرِيضٍ يَعُودُهُ، فَقَالَ: أَتَشْتَهِي شَيْئًا؟ أَتَشْتَهِي كَعْكًا؟، قَالَ: نَعَمْ، فَطَلَبُوا لَهُ.
انس بن مالک (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ ایک مریض کی عیادت کے لیے گئے، تو پوچھا : کیا کچھ کھانے کو جی چاہتا ہے ؟ کیا کیک کھانا چاہتے ہو ؟ اس نے کہا : ہاں، تو لوگوں نے اس کے لیے کیک منگوایا۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ١٦٨٣، ومصباح الزجاجة : ٥٠٩) (ضعیف) (اس میں یزید بن ابان الرقاشی ضعیف ہیں، نیز ٣٤٤١ نمبر پر یہ حدیث آرہی ہے )
It was narrated that Anas bin Malik (RA) said: "The Prophet ﷺ entered upon a sick person to visit him. He said: Do you long for anything? Do you long for Kak (a type of bread)? He said:Yes. So they sent someone to bring some Kak for him." (Daif)