Sunan Ibne-Majah 652صحیح
حائضہ کے کپڑے میں نماز۔
حدیث نمبر: 652
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْعَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيُصَلِّي وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ وَأَنَا حَائِضٌ، وَعَلَيَّ مِرْطٌ لِي، وَعَلَيْهِ بَعْضُهُ.
ام المؤمنین عائشہ (رض) کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نماز ادا کرتے تھے، اور میں حیض کی حالت میں آپ کے پہلو میں ہوتی تھی، اور میرے اوپر ایک چادر ہوتی جس کا کچھ حصہ آپ پر ہوتا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الصلاة ٥١ (٥١٤) ، سنن ابی داود/الطہارة ١٣٥ (٣٧٠) ، سنن النسائی/القبلة ١٧ (٧٦٩) ، (تحفة الأشراف : ١٦٣٠٨) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٦/٢٠٤) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: یعنی اس کا ایک حصہ آپ ﷺ کے مبارک جسم پر ہوتا، اس سے بھی معلوم ہوا کہ حائضہ کا بدن اور کپڑا پاک ہے، ورنہ ایک نجس کپڑا آپ ﷺ اپنے بدن پر نماز کی حالت میں کیوں کر رکھ سکتے تھے۔
It was narrated that ‘ Aisha (RA) said: “The Messenger of Allah ﷺ was performing prayer, and I was by his side. I was menstruating, and I was wearing a wool cloak, and part of it was over him.”(Sahih)