Sunan Ibne-Majah 607صحیح
جنبی ٹھہرے ہوئے پانی میں غو طہ لگائے تو اس کے لئے یہ کافی ہے ؟
حدیث نمبر: 607
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ ابْنِ السَّائِبِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سُعَادَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ.
ابوایوب انصاری (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : پانی (غسل) پانی (منی نکلنے) سے ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : سنن النسائی/الطہارة ١٣٢ (١٩٩) ، (تحفة الأشراف : ٣٤٦٩) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٥/٤١٦، ٤٢١) ، سنن الدارمی/الطہارة ٧٤ (٧٨٥) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: اس کے دو معنی بیان کئے گئے ہیں : ایک یہ کہ انزال کے بغیر غسل واجب نہیں اس صورت میں إذا التقى الختانان والی روایت سے یہ روایت منسوخ ہوگی، دوسرے یہ کہ حدیث خواب کے متعلق ہے، بیدار ہونے کے بعد جب تک تری نہ دیکھے تو صرف خواب میں کچھ دیکھنے سے غسل واجب نہیں ہوتا۔
It was narrated that Abu Ayyub said: "The Messenger of Allah ﷺ said: Water (of bath) is for water (of seminal discharge)."