Sunan Ibne-Majah 592صحیح
جنبی کھاپی سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 592
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ هَيَّاجٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ صُبَيْحٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُوَيْسٍ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجُنُبِ هَلْ يَنَامُ، أَوْ يَأْكُلُ، أَوْ يَشْرَبُ؟ قَالَ: نَعَمْ، إِذَا تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ.
جابر بن عبداللہ (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ سے جنبی کے بارے میں پوچھا گیا کہ کیا وہ (بحالت جنابت) سو سکتا ہے، یا کھا پی سکتا ہے ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا : ہاں، جب وہ نماز جیسا وضو کرلے ۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ٢٢٨٠) (صحیح) (سند میں شرحبیل ہیں، جن کو آخری عمر میں اختلاط ہوگیا تھا، لیکن سابقہ حدیث ام المومنین عائشہ (رض) سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے )
It was narrated that Jabir bin Abdullah said: "The Prophet ﷺ was asked about whether a person who is sexually impure can sleep, or eat, or drink. He said: Yes, if he does ablution as for the prayer.