Sunan Ibne-Majah 2283ضعیف
ایک مال میں سلم کی تو اسے دوسرے مال میں نہ پھیرے۔
حدیث نمبر: 2283
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ خَيْثَمَةَ، عَنْ سَعْدٍ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنْأَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا أَسْلَفْتَ فِي شَيْءٍ فَلَا تَصْرِفْهُ إِلَى غَيْرِهِ.
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ زِيَادِ بْنِ خَيْثَمَةَ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَذَكَرَ مِثْلَهُ، وَلَمْ يَذْكُرْ سَعْدًا.
ابو سعید خدری (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جب تم کسی چیز میں بیع سلف کرو تو اسے کسی اور چیز کی طرف نہ پھیرو ۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/البیوع ٥٩ (٣٤٦٨) ، (تحفة الأشراف : ٤٢٠٤) (ضعیف) (سند میں عطیہ العوفی ضعیف راوی ہیں، نیز ملاحظہ ہو : الإرواء : ١٣٧٥ )
اس سند سے بھی ابو سعید خدری (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، پھر آگے راوی نے اسی کے مثل ذکر کیا، اور اس کے راویوں میں سعد کا ذکر نہیں کیا ہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ٤٢٠٠) (ضعیف) (ملاحظہ ہو : حدیث سابق )
It was narrated from Abu Sa eed that the Messenger of Allah ﷺ said: "When you have paid in advance lor something, do not exchange it lor somethming else," (Daif) Another chain with similar wording,