Sunan Ibne-Majah 2197صحیح
جانوروں کا حمل خریدنا یا تھنوں میں جو دودھ ہے اسی حالت میں وہ خریدنا یا غوطہ خور کے ایک مرتبہ کے غوطہ میں جو بھی آئے (شکار کرنے سے قبل) اسے خریدنا منع ہے۔
حدیث نمبر: 2197
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَنَهَى عَنْ بَيْعِ حَبَلِ الْحَبَلَةِ.
عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حمل کے حمل کو بیچنے سے منع فرمایا ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : سنن النسائی/البیوع ٦٦ (٤٦٢٩) ، (تحفة الأشراف : ٧٠٦٢) ، وقد أخرجہ : صحیح البخاری/البیوع ٦١ (٢١٤٣) ، السلم ٧ (٢٢٥٦) ، مناقب الأنصار ٢٦ (٣٨٤٣) ، صحیح مسلم/البیوع ٣ (١٥١٣) ، سنن ابی داود/البیوع ٢٥ (٣٣٨٠) ، سنن الترمذی/البیوع ١٦ (١٢٢٩) ، /البیوع ٢٦ (٦٢) ، مسند احمد (١/٥٦، ٦٣، ١٠٨، ١٤٠، ١٥٥) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: حمل کے حمل کو بیچنے کی صورت یہ ہے کہ کوئی کہے کہ میں تم سے اس حاملہ اونٹنی کے پیٹ کے بچہ کے بچہ کو اتنی قیمت میں بیچتا ہوں تو یہ بیع جائز نہیں کیونکہ یہ معدوم و مجہول کی بیع ہے۔
It was narrated from Ibn Umar (RA) that the Prophet ﷺ forbade selling Hablul-Habalah.(Sahih)